جی ایف ایس کا سیون ونڈر سٹی ll منصوبہ سودمند ثابت ہوگا، طارق محمود

114

کراچی(نمائندہ جسارت)جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کی جانب سے سیون ونڈر سٹی

II میں عظیم الشان محفل نعت کا انعقاد کیا گیا محفل نعت میں معروف نعت خواں کاشف قاضی طاہری، فہد طاہری نقشبندی، محمد ابرار طاہری اور محمد عاشر نثاری نے بارگاہ رسالت میں نعتیہ کلام پیش کیے۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے حافظ شہروز نے کیا، قاضی کاشف نے حمد باری
تعالیٰ پیش کی، اس موقع پر سیون ونڈر سٹی فیز II کے پروجیکٹ منیجر سید محمد حسان، سبطین حیدر جعفری، طارق انٹرپرائز کے طارق محمود، سید محمد انیل، اویس شورو، دانش، نور خان، عبدالصمد، حافظ صاحب، اریب حسیب طارق اور دیگر شخصیات موجود تھیں۔ طارق انٹرپرائز کے روح رواں طارق محمود نے کہا کہ آج وہ جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کے کسٹمرز کے ساتھ سیون ونڈر سٹی آئے ہیں، عرفان واحد نے متوسط طبقے کے لیے ایک بہترین پروجیکٹ سیون ونڈر سٹی متعارف کرایا ہے جوکہ اپنی نوعیت کا منفرد منصوبہ ہے، جی ایف ایس کے سی ای او عرفان واحد، محمد حسان، سبطین حیدر جعفری کو اس منصوبے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، طارق محمود نے کہا کہ اس پروجیکٹ میں لوگوں کا سرمایہ مستقبل میں کئی گنا زیادہ ہوجائے گا اور الاٹیز کے لیے انتہائی سود مند ثابت ہوگا۔ سیون ونڈر سٹی فیز II کے پروجیکٹ منیجر سید محمد حسان نے کہا کہ مذکورہ پروجیکٹ سرسبز محل وقوع کے درمیان نوری آباد نزد علی بابا سی این جی پمپ کے ساتھ تعمیر کیا جارہا ہے یہ ایک بہترین منصوبہ ہے جس میں لوگوں کو دور جدید کی تمام سہولتیں مہیا کی جارہی ہیں، سبطین حیدر جعفری نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد کے عوام کے لیے یہ جی ایف ایس کا ایک شاندار تحفہ ہے، یہاں تعمیراتی کام تیزی سے ہو رہا ہے اور ان شااللہ یہ منصوبہ جلد پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا۔ سید انیل نے کہا کہ جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈویلپرز نے ہمیشہ لوگوں کیلیے منفرد نوعیت کے منصوبے پیش کیے ہیں کم قیمت پر زیادہ آسائش دینا جی ایف ایس کی روایت رہی ہے، تمام افراد اور میڈیا کی آمد پر انکا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے آج کی بابرکت محفل میں شرکت کی اور ہماری حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر خوبصورت پارک کا افتتاح بھی کیا گیا‘ فیملی کے ساتھ آئے بچوں نے پارک میں سیر وتفریح کی اور اس خوبصورت و دیدہ زیب پارک کی تعریف اور خوشی کا اظہار کیا۔