چہروں کی تبدیلی سے بلوچستان کو کوئی فائدہ نہیں ، عبد الحق ہاشمی

62

کوئٹہ(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ چہروں کی تبدیلی سے بلوچستان کے عوام کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔وفاق اور صوبے کے حکمرانوں کی لوٹ مار ختم کیے بغیرتبدیلی ممکن نہیں۔جماعت اسلامی ملک میں حقیقی تبدیلی لاسکتی ہے ۔ نالائق حکمرانوں نے ملک تباہ کر دیا۔ بدعنوانی نے ہر ادارے ہر علاقے کو تباہ کردیا ہے۔
نوجوانوں کو روزگار،جدید دینی وعصری تعلیم دے کر ہی قوم ترقی کرسکتی ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے نوجوانوں کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بلوچستان میں چہروں کی تبدیلی سے عوام کوکوئی فائدہ نہیں ملے گا بلکہ باریاں لینے والے مالامال ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ غریب کا چولھا ٹھنڈا،نوجوانوں کو بے روزگار ، بدعنوانی ومہنگائی میں اضافہ کرنے والوں کے خلاف جماعت اسلامی 31اکتوبر کو اسلام آبادمیں مارچ کرے گی ، عوام ونوجوان اس جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں تاکہ آئی ایم ایف وامریکی غلاموں سے قوم کو نجات دلائی جائے ۔