پاکستان جرنلسٹ حیدرآباد ڈویژن کے صدر کاجامشورو پریس کلب کا دورہ

91

جامشورو(نمائندہ جسارت)پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن حیدرآباد ڈویژن کے صدر کاجامشورو پریس کلب کا دورہ۔صحافیوں کے ساتھ در پیش آنے والے مسائل اور ناانصافیوں کے خلاف پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن بھرپور تعاون کی یقین دہانی تفصیلات کے مطابق: پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے ڈویژنل صدر طلعت محمود شاہ نے دیگر صحافیوں کے ہمراہ جامشورو پریس کلب کا دورہ کیا ۔جامشورو پریس کلب کے جنرل سیکریٹری دلدار جانوری اور دیگر اراکین کلب نے اُنکا استقبال کیا ۔اس موقع پر اُنہوں نے جامشو ر و پریس کلب کا سنگ بنیاد رکھنے پر مبارکباد پیش کی اور اُنکی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے، اپنی مدد آپ کے تحت انتہائی قلیل وقت میں صحافی دوستوں نے جامشورو پریس کلب کی عمارت تیار کی جس پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔ صحافیوں کے ساتھ در پیش آنے والے مسائل اور ناانصافیوں کے خلاف ہمیشہ کی طرح پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن بھرپور تعاون اور مزاحمت کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن اپنا کام جاری رکھے گی ۔ اِس موقع پر ڈویژنل صدر حیدر آباد طلعت محمود شاہ نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ جلدہی پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے جامشورو پریس کلب پر پاکستان لیول کاصحافیوں کا کنونشن کروانے کا اعلان کیا جائے گا ۔اس موقع پر جنرل سیکریٹری جامشورو پریس کلب دلدار جانوری کی جانب سے ڈویژنل صدر پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن حیدرآباد طلعت محمود شاہ کو پی جی اے کی جانب سے کئے جانے والے پروگرام میں بھرپور تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
کوٹری کے سینئر اخبار فروش خلیل احمد حادثے میں خالق حقیقی سے جاملے
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)کوٹری کے سینئر اخبار فروش خلیل احمد ایک حادثہ میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ،مرحوم کے ایصال ثواب کیلیے افضال شاہ میڈیا سینٹر اخبار مارکیٹ میں دُعا کا اہتمام کیا گیاجس میں انجمن اخبار فروشاں حیدرآباد کے صدر سید عامر افضال شاہ،جنرل سیکرٹری عبدالحکیم منان،جوائنٹ سیکرٹری صغیر احمد،سیکرٹری مالیات عمران شریف،پریس سیکرٹری اسلم قریشی،نیوز پیپر ایجنٹ رفیق کریمی،فاروق مشتاق،رضوان کریمی، طاہر شاہ،آفاق قریشی،شکیل قریشی،فرحان قریشی اور اراکین مجلسِ عاملہ نے شرکت کی اور اپنے تعزیتی بیان میں مرحوم کی اخبار فروشوں کیلیے خدمات کو سراہتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل سے نوازے۔