خسرہ سے بچاؤ کیلیے 15 نومبر سے ویکسی نیشن مہم کا آغاز ہوگا،لالا جعفر

193

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ڈی ایچ او حیدر آباد ڈاکٹر لالا جعفر پٹھان نے ڈاکٹر دلیپ کمار کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 15نومبر سے27نومبر تک ضلع بھر میں خسرہ اور ربیلا سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن مہم شروع کی جائے گی انہوں نے کہاکہ ضلع حیدرآباد میں 9 لاکھ41ہزار198بچون کو خسرہ اور ربیلا بیماری سے بچاؤں کے ٹیکے لگائے جائیں گے جبکہ اس دوران بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی قطرے پلائے جائیں گے ۔انہوںنے کہاکہ مہم کے دوران ضلع حیدرآباد میں654گشتی ٹیمیں 105فکس اور چار اسپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ 151ڈاکٹرز اس مہم میں اپنی خدمات سرانجام دیں گے 763ٹیمیں ٹیکے لگائیں گی جن کو763اسسٹنٹ اور1417سوشل موبائلائزر سپورٹ کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ پیدائش سے لیکر پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے اور خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں گے انہوںنے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہاکہ ربیلا کے باعث گزشتہ سال حیدرآباد میں 6بچے فوت ہوچکے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ خسرہ اور ربیلا سے بچاؤ کے لیے گھر گھر اور تعلیمی اداروں میں بچوں کو ویکسینیشن کی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگنے کے باوجود خسرہ اور روبیلا کا سے بچاؤ والی ویکسینیشن کرنے سے کوئی نقصان نہیں ہے۔ انہوں نے حیدرآباد کے شہریوں سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کو بیماریوں سے محفوظ بنانے کے لیے مہم میں محکمہ صحت کی ٹیموں کا ساتھ دیں اور بچوں کو ٹیکے ضرور لگوائیں۔
حیدرآباد ،ویلفیئر ایسوسی ایشن آف بلائنڈ کے انتخابات
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد ویلفیئر ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ کے انتخابات سال برائے 2021-2023دو سال کی مدت کیلیے عبدالرشید صدر، الہ دین نائب صدر،علی ڈنو پیرزادہ جنرل سیکرٹری،عاشق علی جوائنٹ سیکرٹری اور محمد یاسین آرائیں فنانس سیکرٹری بلا مقابلہ منتخب ہوگئے،جبکہ ممبران ایگزیکٹیو کمیٹی میںمحمود علی،فرحان حسین پیرزادہ،عبدالرزاق،محمد رمضان،احمد علی، شہنازبی بی،مس انیلا،ارم،سوسن اور روبینہ قریشی منتخب ہوئیں ہیں۔