ٹنڈومحمد خان ،گیس پریشر میں کمی کی خبر پر نوٹس لے لیا

241

ٹنڈومحمدخان (نمائندہ جسارت)گاؤں پٹار میں سوئی گیس پریشر میں کمی کا نوٹس ، سوئی سدرن گیس کمپنی ٹنڈومحمدخان کے انچارج سید شجاعت علی شاہ نے جلد از جلد گیس پریشر میں کمی کا مسئلہ حل کرانے کی یقین دہانی ، ٹنڈومحمدخان کے کسی بھی علاقے میں گیس کمی کی شکایت نہیں ہے عوامی شکایات کا حل ہماری ذمے داری ہے ، سید شجاعت علی شاہ کی میڈیا سے بات چیت۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈومحمدخان کے علاقے گاؤں پٹار میں سوئی گیس پریشر میں کمی کی خبروں کی اشاعت کا سوئی سدرن گیس کمپنی ٹنڈومحمدخان کے انچارج سید شجاعت علی شاہ نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے عملے کو ہدایت جاری کی ہیں کہ فوری طور پر گاؤں پٹار کا دورہ کرتے ہوئے گاؤں پٹار میں گیس پریشر میں کمی کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے ، جس پر گاؤں پٹار سے تعلق رکھنے والے نوجوان صحافی عامر جان ، ماسٹر انور قریشی ، سیف اللہ قریشی ، فیضان قریشی ودیگر نے ان کا شکریہ ادا کیا۔