ٹنڈوآدم ، سینئر صحافی کے بھائی قاتلانہ حملے میں شدید زخمی

200

ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت )ٹنڈوآدم کے سینئر صحافی کے بھائی قاتلانہ حملے میں شدید زخمی، بی سیکشن تھانے پر این سی درج میڈیکل لیٹر جاری حملہ آور ملزمان فرار، ملزمان کوفوری گرفتارکیاجائے سیاسی و سماجی حلقوں کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم کے سینئر صحافی اسحاق شیخ کے بھائی وقار شیخ پر گزشتہ روز دو ہتھوڑا بردر ملزمان نے حملہ کرکے اسے شدید زخمی اور اسے لہولہان کردیاتھا ملزمان کیخلاف بی سیکشن پولیس نے این سی درج کرکے علاج کیلیے میڈیکل لیٹر دیدیا تاہم ملزمان خالد عرف معین اور خرم فرار ہوگئے۔ سینئرصحافی کے بھائی پر قاتلانہ حملے کی پی ٹی آئی یوتھ کے مرکزی رہنما نثار احمد خان مہمند اور فیض محمد ڈیرو، پیپلز پارٹی کے رہنما محمد اشرف آرائیں، وسیم گل ،جماعت اسلامی کے رہنما عبدالستار انصاری، ہمقدم ویلفیئر کے نعیم احمد اور میزان ویلفیئر سوسائٹی کے محمد عارف انصاری نے سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آئی جی سندھ پولیس اور ایس ایس پی سانگھڑ سے پر زور اپیل کی کہ مذکورہ حملہ آوروں کوفوری گرفتارکیاجائے۔