گھارو،کرکٹ ٹیم کی کامیابی پر طالبات کی ریلی

187

گھارو (نمائندہ جسارت)پاکستان کی کرکٹ کے حوالے سے بھارت کے ساتھ تاریخی کامیابی کے بعد پورے ملک میں خوشیاں منائی اور مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے وہیں گھارو میں بھی ایزی ٹیکنالوجی اور ال آصف اسکول کی طرف سے خوشی کا اظہار کیا گیا ۔ اس موقع پر طالبات نے اپنے اسکول سے ایک ریلی کا اہتمام کیا جس میں طالبات نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈز اٹھا کر شہر کے وسط میں پرجوش انداز میں نعرے بازی کی۔ اس موقع پر طالبات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے ملک پر فخر ہے اور ہمیں امید ہے کہ پاکستان ورلڈ کپ جیت کر پاکستانی قوم دہری خوشی سے سرفراز کرے گا ۔