قنبر علی خان ،معذور افراد کا اسپیشل ادارے کی بحالی کیلئے مظاہرہ

269

قنبر علی خان(نمائندہ جسارت) قنبرعلی خان میں اندھے، گونگے ، بہرے اور دیگر معذوروں نے اپنے والدین اور مختلف سیاسی وسماجی تنظیموں کے کارکنان کے ہمراہ اسپیشل ایجوکیشن کے ادارے کی بحالی کیلیے احتجاجی مظاہرہ کیا اور اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھاکر نعرے بازی کرتے ہوئے مختلف سڑکوں پر مارچ کیا اور بعدازاں پریس کلب کے سامنے پہنچ کر دھرنا دیا۔ اس موقع پر نور سولنگی ، نجم خاصخیلی ، ایاز جمال چانڈیو ، سکندر صنم جھنڈیل اور علی دوست مغیری سمیت دیگر نے کہاکہ قنبر شہر میں اسپیشل بچوں کی تعلیم وتربیت کاادارہ کچھ ماہ سے چل رہا ہے جس کیلیے ٹرانسپورٹ سمیت دیگر کوئی بھی مناسب سہولیات تاحال نہ مل سکیں ہیں اور قنبر میں اسپیشل ایجوکیشن کے ادارے کو بند کرکے معصوم بچوں کے روشن مستقبل کو تاریکی میں دھکیلنے کی سازشیں کی جارہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ادارے کی ایس این ای اور بجٹ نہ ہونے کی وجہ سے ادارہ زوال کی طرف جارہاہے جبکہ اسکول کے پرنسپل ایس این ای اور بجٹ نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کو کوئی بھی سہولیات دینے سے قاصر ہے۔ انہوںنے وزیر اعلیٰ سندھ ، صوبائی وزیر اور سیکرٹری اسپیشل ایجوکیشن سندھ سے مطالبہ کیاکہ قنبر میں معصوم بچوں کے ادارے اسپیشل ایجوکیشن کی ایس این ای فوری طور پر منظور کرکے بجٹ دیکر بے چینی دور کی جائے۔