ڈپٹی کمشنر کشمور کا بازار ،لائبریری اور سول اسپتال کا دورہ

167

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر کشمور نے بازار ، لائبریری ، مین پرائمری اسکول، ایم سی ایچ اور سول اسپتال کا دورہ کیا تاکہ کشمور کندھکوٹ میں عام کھانے پینے کی اشیا، صحت اور تعلیم کا جائزہ لیا جا سکے۔ گوشت اور پولٹری کی دکانوں پر مقرر کردہ فہرست نہ ہونے پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ کندکوٹ مین پرائمری اسکول کی صفائی کو یقینی بنانے کی حکام کو ہدایت۔ سول اسپتال کندھکوٹ اور ایم سی ایچ سی میں ڈاکٹروں اور عملے کی موجودگی کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق آج ڈپٹی کمشنر نے کندھ کوٹ شہر اور شہر کی دکانوں، لائبریری، اسپتال اور مین پرائمری اسکول کا دورہ کیا۔ تا کہ تعلیم ، صحت اور کھانے پینے کی اشیاء￿ کی قیمتوں کا جائزہ لیا جا سکے۔انہوں نے کندھکوٹ شہر کی دکانوں اور بازاروں کا دورہ کرتے ہوئے دکانداروں کو قیمتوں کی مقررہ فہرست آویزاں کرنے کی ہدایت کی۔ گوشت اور پولٹری کی دکانوں پر مقررہ فہرست نہ ہونے پر جرمانہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مچھلی کی دکانوں میں صفائی کا خیال رکھا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے مین پرائمری اسکول میں صفائی نہ ہونے پر عملے کو ہدایت کی کہ وہ صفائی کا خیال رکھیں۔ سول اسپتال اور ایم سی ایچ میں کی جانے والی ویکسینیشن کا بھی جائزہ لیا۔