جے آئی یوتھ ضلع سکھر کی طرف سے شمولیتی اور یونٹ سازی پروگرام

107

سکھر (نمائندہ جسارت )جے آئی یوتھ ضلع سکھر کی طرف سے گلشن اقبال سکھر میں شمولیتی اور یونٹ سازی پروگرام منعقد ہوا۔ اس موقع پر دو نئے یونٹ قائم کیے گئے،شمولیتی پروگرام میں قائم مقام امیر جماعت اسلامی ضلع سکھر حافظ امان اللہ تنیو اور جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی سکھرعبدالحلیم تنیو ، امیر جماعت اسلامی پنو عاقل عبدالکریم اندھڑ اور صدر جے آئی یوتھ ضلع سکھر عبدالحمید تنیو اور جنرل سیکرٹری جے آئی یوتھ ضلع سکھرساجد علی تنیو موجود تھے۔ پروگرام میں جے آئی یوتھ میں شمولیت اختیار کرنے والے نوجوانوں کو جے آئی یوتھ کا نشان گلے میں پہنایا گیا۔