امریکی ریاست اوکلاہوما میں ٹرک اور ٹرین میں تصادم

3502
اوکلاہاما سٹی: امریکی ریاست میں گاڑیاں لے جانے والے ٹرک اور ٹرین کے درمیان تصادم کے بعد گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں

اوکلاہاماسٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست اوکلاہاما میں ٹرین گاڑیوں سے بھرے ہوئے ٹرک کو دو ٹکڑے کرکے گزر گئی۔ واقعے کی وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑیوں سے بھرا ٹرک ٹرین کی پٹری کے قریب پہنچاہے تو وزن کی وجہ سے گزر نہیں پایا اور پٹری پر پھنس گیا۔ ٹرین کی ٹکر سے گاڑیاں فضا میں اچھل گر دور جاگریں اور ٹرک کے پرخچے اڑ گئے۔ تصادم سے ٹرین کا ایک ڈبہ بھی پٹڑی سے اتر گیا جب کہ 5 مسافروں کو معمولی چوٹیں آئیں اور انہیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا۔ ٹرین کے راستے کو فوری طور پر بند کر کے وہاں امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پٹڑ ی کو بھی معمولی نقصان پہنچا ہے جس کی مرمت کرنے کے بعد ٹریک کو کھول دیا جائے گا۔