چینی سائنس دانوں نے سیٹلائٹ شکن ہتھیار بنالیا

206

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چینی سائنسدانوں نے ایک ایسا خلائی ہتھیار ایجاد کرلیا ہے ،جو مصنوعی سیارچوں کو اندر سے تباہ کردیتا ہے اور باہر کچھ بھی پتا نہیں چلتا۔ اس خاموش اینٹی سٹیلائٹ ہتھیار کے بارے میں چین سے شائع ہونے والے انگریزی اخبار ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ میں تفصیلی خبر شائع ہوئی ہے ، جس سے پتا چلتا ہے کہ یہ خاصا غیر روایتی ہتھیار ہے۔ اپنی کارروائی مکمل کرنے کے بعد یہ ہتھیار اس سیارچے کو چھوڑ کر اس سے دور ہوجاتا ہے۔ اس طرح یہ ہتھیار کسی بھی مصنوعی سیارچے کو اس انداز سے تباہ کرسکتا ہے کہ زمینی کنٹرول اسٹیشن پر اس کی تباہ کسی تکنیکی خرابی کا نتیجہ محسوس ہوگی۔ خبر میں ہتھیار کی تصویر کے ساتھ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس کے ذریعے سٹیلائٹ میں داخل کیے گئے دھماکاخیز مواد کے پھٹنے کا وقت اور دورانیہ بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ ہتھیار سٹیلائٹ کے تھرسٹر نوزل سے چپکنے کے بعد کئی دنوں تک خاموشی سے وہیں رہ سکتا ہے اور صرف اسی وقت سرگرم ہوگا کہ جب اسے کارروائی کی ہدایت موصول ہوگی۔ہتھیار کی تیاری شیانگتن کی ایک دفاعی انڈسٹری میں میں کی گئی ہے۔