سعودی حکام کا 2030ء تک 30فیصد برقی گاڑیاں چلانے کا اعلان

167

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2030 ء تک ریاض میں کم از کم 30 فیصد برقی کاروں کی اجازت دے گا۔ اس کا مقصد گرین ہاؤس کے اخراج کو کم کرنے کی کوشش کرنا ہے۔ ریاض شہرکے رائل کمیشن کے سربراہ فہد رشید نے بتایا کہ 9 سال کے دوران 80لاکھ آبادی والے شہرریاض میں کاربن کے اخراج کو نصف کرنے کا منصوبہ ہے۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے 2060 ء تک سعودی عرب کے اندر گلوبل وارمنگ کے اخراج کو ختم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔واضح رہے کہ برقی گاڑیوں کو فروغ دینے کا ہدف اس وقت سامنے آیا ہے ، جب دنیا ایندھن کے استعمال کے لیے اپنی کوششوں کا اعلان کررہی ہے۔