بنگلادیش میں پاکستانی ہائی کمشنر کی وزیراعظم حسینہ واجد سے ملاقات

265

ڈھاکا (اے پی پی) بنگلا دیش میں پاکستان کے ہائی کمشنر عمران احمد صدیقی کی بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد سے ملاقات، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے خیر سگالی اور دوستی کا پیغام پہنچایا۔ پیر کو موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق شیخ حسینہ واجد نے بنگلا دیش کے عوام اور اپنی جانب سے پاکستان کی قیادت اور عوام کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ہائی کمشنر نے اپنے سفارتی مینڈیٹ کے نافذالعمل میں ان کی حمایت پر اظہار تشکر کیا۔ فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ ہائی کمشنر نے او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلیے مرحوم وزیراعظم شیخ مجیب الرحمن کے 1974ء میں پاکستان کے دورے کا فوٹو البم پیش کیا، وزیراعظم حسینہ واجد نے تحفے کیلیے ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات 45 منٹ تک جاری رہی۔