ایف بی آر کی پالیسی کو نہیں مانتے، شرجیل گوپلانی

272

 

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کا ایک ہنگامی اجلاس مرکزی دفتر میں شرجیل گوپلانی کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں مختلف تاجر تنظیموں کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے چیئرمین شرجیل گوپلانی نے کہا کہ آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن رجسٹرڈ تاجروں کے مفاد کے لیے کام کررہی ہے۔ پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچانے کے لیے ایف بی آر کی پالیسی کو نہیں مانتے۔ کراچی کی نمائندگی کرتے ہوئے آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کا ایک وفد احتجاج میں شرکت کے لیے اسلام آباد روانہ ہورہا ہے۔آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے چیئرمین شرجیل گوپلانی نے مزید کہا ہم نے واضح طور پر یہ موقف بیان کردیا تھا کہ جب تک صدارتی آرڈیننس واپس نہیں لیا جاتا‘ ہم آل پاکستان انجمن تاجران کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستان کی تاجر برادری ہر اس انجمن کے ساتھ جڑی ہوئی ہے‘ جو ان کے حقوق کے لیے آواز اٹھائے گی۔آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے چیئرمین شرجیل گوپلانی نے کہا کہ تاجروں کے مفاد کے لیے تاجر تنظیموں کو اپنی انا سے ہٹ کر کام کرنا پڑے گا۔