پاک قطر جنرل تکافل کا انشورنس بازار کے ساتھ معاہدہ

380
پاک قطر کے ثاقب ذیشان اور انشورنس بازار کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نعمان بشیرمعاہدے پر دستخط کررہے ہیں

کراچی( اسٹاف رپورٹر)ملک میںڈیجیٹل میڈیم کے ذریعے تکافل مصنوعات کو فروغ دینے کے لیے پاک قطر جنرل تکافل نے انشورنس بازار کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخظ کیے ہیں۔ معاہدے پر پاک قطر جنرل تکافل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر ثاقب ذیشان اور انشورنس بازار کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نعمان بشیر نے دستخط کیے۔ اس موقع پر دونوں کمپنیوں کی سینئر مینجمنٹ بھی موجود تھی۔ اس موقع پر پاک قطر جنرل تکافل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر ثاقب ذیشان نے کہاکہ انشورنس بازار کے ساتھ معاہدہ کرنے پر ہمیں خوشی ہے۔ اس معاہدے سے صارفین زیادہ آسانی اور مسابقتی نرخوں پرڈیجیٹل طورپر شریعہ کمپلائنٹ تکافل کوریج کا انتخاب کرسکیں گے۔