پاکستان اسٹاک:100انڈیکس میں 160.16پوائنٹس کی کمی

180

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار حصص مندی کی زد میں رہا،کے ایس ای 100 انڈیکس 45500پوائنٹس سے گھٹ کر 45400 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 14ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کے دوران اتار چڑھائو کا رجحان غالب رہا ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 45655پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس 45311 پوائنٹس کی سطح تک بھی گر گیا تھا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںپیر کو کے ایس ای100انڈیکس میں 160.16پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 45578.36پوائنٹس سے کم ہو کر 45418.20پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 92.61پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30 انڈیکس 17871.80پوائنٹس سے گھٹ کر 17779.19پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31144.25پوائنٹس سے کم ہو کر 31105.24پوائنٹس پر بند ہوا ۔