۔20 ورلڈ کپ ایشیا اے کوالیفائر میں ٹیم سعودی کا مالدیپ کو ہرا کر فاتحانہ آغاز

485

جدہ (سید مسرت خلیل) قطرمیں ہونیوا لے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ ایشیا اے کوالیفائر میںٹیم سعودی نے اپنے پہلے میچ میں مالدیب کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر فاتحانہ انداز سے آغازکیا۔ دوہا کے ویسٹ اینڈ پارک انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مالدیپ کے کپتان محمد محفوظ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 98 رنز بنائے۔ابراہیم نشاط نے 50 گیندوں پر 20رنز ناٹ آؤٹ، محمد رضوان نے 15 گیندوں پر14 اورمحمد آعظم نے 17 گیندوں پر15 رنز بنائے۔ فاضل کے 18 رنز نے اسکور میں نمایاں اضافہ کیا۔ جواب میں ٹیم سعودی نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 1۔15 اوورز میں حآصل کرلیا۔ اوپنر فیصل خان نے 4 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 41 رنز بنائے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ عمران عارف نے 29 گیندوں پر 22رنز بنائے۔ کپتان عبدالوحید 36 گیندوں پر 3 چوکوں کی مدد سے 33 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔عمران آدم نے 13 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کا آؤٹ کیا۔ اکبر علی اور شیوانی مشرا نے امپائرنگ کے فرائض انجام دیئے۔ جبکہ بدھی پرادھان ریزرامپائر اور مانو نیرمیچ ریفری تھے۔ٹیم سعودی کا دوسرا میں آج کویت سے ہوگا۔