پاکستان کی جیت پر کراچی کی نجی یونیورسٹی نے چھٹی دیدی

231

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے بھارت سے یکطرفہ مقابلے کے بعد جیت کی خوشی میں کراچی کی نجی یونیورسٹی نے چھٹی دے دی۔کراچی میں واقع سر سید یونیورسٹی نے پاکستانی کی تاریخی فتح پر یونیورسٹی کو پیر کے روز بند کرنے کا اعلان کیا۔رجسٹرار یونیورسٹی کی جانب سے فیس بک پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے تاریخ ساز میچ جیتنے کی خوشی میں 25 اکتوبر بروز پیر یونیورسٹی بند رہے گی۔فیس بک پر یونیورسٹی کے پیج کی اس پوسٹ پر جہاں طلبہ حیران رہ گئے وہیں دیگر صارفین نے بھی اپنا تبصرہ پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ایسا پاکستان میں پہلی بار ہوا ہوگا۔خیال رہے گزشتہ روز کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان کی ناقابل شکست نصف سنچریوں نے پاکستان کو بھارت کے خلاف شاندار کامیابی دلائی۔