اسپورٹس تنظیموں کی پاکستان کرکٹ ٹیم کو روایتی حریف بھارت کے خلاف ٹی20 میچ میں شاندار فتح پر مبارکباد

95

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجرجنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی، پاکستان ٹین بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں، پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ اور پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو روایتی حریف بھارت کے خلاف ٹی20 میچ میں شاندارفتح پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اپنے الگ الگ پیغامات میں کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اورامید ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اسی طرح شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی 20 ورلڈ کپ میں کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے بھر پور لگن اور محنت سے فتح کو اپنے نام کیا۔ پوری قوم پاکستان ٹیم کی ٹی20 ورلڈ کپ میں کامیابی کے لئے دعا گو ہے۔