سونے کی فی تولہ قیمت میں 600روپے اضافہ

237

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں9ڈالر ز کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1802ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت600روپے اضافہ سے 1لاکھ27ہزار800اوردس گرام سونے کی قیمت515روپے اضافہ سے 1لاکھ 9 ہزار 568 روپے کی بلند ترین سطح پررہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1470روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔