بھارت کیخلاف شاندار جیت کا حصہ ہونے پر خوش ہوں، ورنن فلینڈر

230

دبئی (نمائندہ خصوصی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شاندار فتح پر ردعمل ظاہر کرتے ہویے قومی ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ ورنن فلینڈر نے کہا ہے کہ کامیابی کا سہرا شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی کو جاتا ہے۔نیوزی لینڈ کے خلاف بڑے میچ سے قبل ورنن فلینڈر نے ورچوئل پریس کانفرنس کی اور کہا کہ پہلے میچ میں بہت شاندار جیت تھی، جس کا حصہ ہونے پر خوش ہوں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں تمام بولرز نے عمدہ بولنگ کی، اس جیت کا فائدہ ہو گا، کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔ بولنگ کنسلٹنٹ نے مزید کہا کہ فوکس کیویز کے خلاف میچ پر ہے۔ اْن کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ میں تسلسل ہے، مجھے امید ہے کہ وہ آئندہ میچز میں بھی اچھی بولنگ کریں گے۔