آئی ایم ایف کے مطالبے کو تسلیم کیا جائے ،میاں زاہد حسین

359

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے کمرشل بینکوں میں سرکاری اداروں کے اکائونٹس بند کرکے انھیں مرکزی بینک میں منتقل کرنے کا مطالبہ جائز اور ملکی مفاد میں ہے جسے مان لینا چائیے جس سے حکومت کو اربوں روپے کی بچت ہو گی۔ یہ عالمی ادارے کی کڑوی گولی نہیں بلکہ میٹھی گولی ہے۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اداروں نے ملکی قوانین اور وزارت خزانہ کی ہدایات کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے کمرشل بینکوں میں پانچ ہزارسے زیادہ اکائونٹس کھلوارکھے ہیں جس میں کئی سو ارب روپے موجود ہیں۔