آئی ایم سی کی کاروان حیات کے ساتھ شراکت داری

316

کراچی( اسٹاف رپورٹر)انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی ) نے اپنے نیبر کمیونٹی اپ لفٹنگ پروگرام کے تحت کمپنی کے ہمسائے میں واقع 6 دیہادتوں میں معاشی طور پر پسماندہ طبقات کے لیے نفسیاتی امراض کے علاج کے لیے مفت کیمپ کے انعقاد کے لیے غیر منافع بخش ادارے کاروان حیات( KeH) کے ساتھ شراکت داری قائم کی ۔آئی ایم سی کے چیف ایگزیکٹو علی اصغر جمالی اور کاروان حیات ( KeH) کے چیف ایگزیکٹو ظہیر الدین محمد بابرنے پورٹ قاسم میں کمپنی کے ہیڈ آفس میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ۔