پاکستان تیزی سے خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہا ہے‘جواد احمد

218

 

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کہا ہے کہ ایک فیصد اشرافیہ نے ملکی وسائل کو جکڑ رکھا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان تیزی سے خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ پاکستان کے مسائل کا واحد حل 99 فیصد محنت کش طبقے کا طبقاتی بنیادوں پر منظم ہونا ہے۔ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جواد احمدنے کہاکہ 74سال میں یہ پہلی پارٹی ہے جو خالصتا ًطبقاتی بنیادوں پر بنائی گئی ہے۔