تیموریہ میں مبینہ جعلی مقابلے کی وڈیو منظر عام پر آگئی

271

 

کراچی( اسٹاف رپورٹر) گزشتہ دنوں تیموریہ تھانے کی حدود میں ہونے والا پولیس مقابلہ جعلی نکلا، مبینہ جعلی مقابلے کی وڈیو منظر عام پر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ تیموریہ پولیس کے اہلکاروں نے اصل گرفتاری کو جعلی مقابلہ بنادیا،پیپلز چورنگی کے قریب مبینہ جعلی مقابلے کی وڈیو منظر عام پر آگئی،وڈیو میں 2 پولیس اہلکاروں کو ایک ملزم گرفتار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،گرفتاری کے وقت ملزم سے پستول بھی برآمد ہوا، بائیں جانب اہلکار نے ڈاکو لے جاتے وقت اچانک پیر پر گولی مار دی، وڈیو میں گولی کی آواز اورچنگاری نکلتے دیکھا جا سکتا ہے، گولی لگنے کے بعد ملزم لڑکھڑایا لیکن پولیس اہلکار پیدل چلاتے رہے، گولی مارتے وقت عوام کی بڑی تعداد سڑک پر اور گیلری میں موجود تھی، پولیس کی جانب سے واقعے کو پولیس مقابلہ ظاہر کیا گیا، اہلکاروں نے بالاحکام کو بتایا کہ مقابلے کے بعد ملزم فراز کو گرفتار کیا ہے، پولیس مقابلے کا شہری کی جانب سے بنائی گئی وڈیو نے پول کھول دیا۔