ٹیکنالوجی کے غلط استعمال سے بچوں کا رویہ متاثرہورہاہے،ڈاکٹر زبیر

273

کراچی (اسٹاف رپورٹر)محمد علی جناح یونیورسٹی کے صدر اور وی سی ڈاکٹر زبیراحمد شیخ نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کی وجہ سے نوجوان تیزی سے غیرمساویانہ رویے اختیار کررہے ہیں،ایسے رویوں کوختم کرنا آسان نہیں۔وہ ذہنی صحت کے عالمی دن کی مناسبت سے محمد علی جناح یونیورسٹی کے شعبہ سائیکالوجی کے زیراہتمام ہونے والے سیمینارسے خطاب کررہے تھے۔اس سال ورلڈ مینٹل ڈے کا عنوان’’غیرمساوی دنیا میں ذہنی صحت کا کیسے خیال رکھا جائے‘‘ ہے۔اس موقع پردماغی امراض کا شکار افراد کی فلاح کیلیے کام کرنے والی متعدد این جی اوز کے ارکان بھی موجود تھے۔ڈاکٹر زبیر شیخ نے مزید کہا کہ بچوں کی نفسیات ہے کہ وہ منفی چیزوں کی جانب زیادہ راغب ہوتے ہیں ،ہمارے ملک میں بچوں کی فلاح کے لیے کام کرنے والی این جی او زقابل تحسین ہیں۔ڈراموں میں غیر مساویانہ رویوں سے بچے ذہنی دباؤ کا شکار ہوجاتے ہیں جسے کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے۔