انتظار قتل کیس‘2پولیس اہلکاروںکوسزائے موت

219

کراچی (اسٹاف رپورٹر )انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ڈیفنس میں اے سی ایل سی اہلکاروں کے ہاتھوں نوجوان انتظار کے قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر مقدمے میں نامزد 2 پولیس اہلکاروں بلال رشید اور دانیال کو 2 مرتبہ سزائے موت کا حکم دے دیا۔ عدالت نے مجرمان پر فی کس 2 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔ جرمانوں کی عدم ادائیگی پر مجرمان کو مزید 6 ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔ عدالت نے مجرمان انسپکٹر طارق محمود، انسپکٹر طارق رحیم ، انسپکٹر اظہر احسن، کانسٹیبل غلام عباس، کانسٹیبل فہد خان اور ہیڈ کانسٹیبل شاہد کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ پیر کو سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نے ڈیفنس میں پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں نوجوان انتظار کے قتل کیس کا محفوظ کیا ہوا فیصلہ سنادیا۔