ظلم کے مقابلے میں انقلابی جدوجہد شروع کی جائے‘ اُسامہ بن رضی

232

 

کراچی(پ ر)استعماری قوتیں مسلمانوں کو لسانیت اور فرقہ واریت کی آگ میں جھوکنا چاہتی ہیں۔جبر اور ظلم کے مقابلے میں انقلابی جدوجہد شروع کی جائے۔نظام مصطفی ہی تمام مسائل کا واحد حل ہے۔یہ بات جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر ڈاکٹر اسامہ بن رضی نے عوامی کالونی کورنگی میں علاقہ صنعتی ایریا کے تحت منعقدہ ’’پیغام مصطفی کانفرنس ‘‘سے اپنے خصوصی خطاب میں کہی۔قاری منصور اجمد قریشی نے کہا کہ اللہ کا دین دنیا میں نافذ ہونے کیلیے آیا ہے اور قرآن وسنت ک نظام ہی ہمارے مسائل کا واحد حل ہے۔ مولانا عاشق رسول نے کہا کہ اللہ کے رسول ؐکی ذات مبارکہ کے ساتھ ساتھ حضور کے مشن سے بھی محبت کی جائے۔انجینئر نوید اختر نے کہا کہ عشق مصطفیؐ ہماری میراث ہے۔ ارسلان اورنگزیب نے کہا کہ ربیع الاول کا مہینہ ہمیں قرآن و سنت پر عمل کرنے کا پیغام دیتا ہے۔