کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں اضافہ

381

اسلام آباد: کراچی والوں کیلئے بری خبر، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی مہنگی کردی۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے بجلی 69 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے، قمیت میں اضافے کا اطلاق صرف نومبر کے مہینے کے بلوں پر ہوگا۔ اضافہ جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔

خیال رہے کہ کے الیکٹرک نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر بجلی کی قمیت میں اضافے کی درخواست کی تھی، جس پر نیپرا نے 2 ستمبر کو عوامی سماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔