دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 24 کروڑ 36 لاکھ سے متجاوز

395

بیجنگ: دنیا بھرمیں کوروناوائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سےتازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 25اکتوبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بجے تک کے ہیں اور دنیابھر میں کوروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 24 کروڑ 36لاکھ 57ہزار129 ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی اعدادوشمار کے مطابق  امریکہ 4کروڑ54 لاکھ 44ہزار260مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت 3کروڑ41لاکھ75ہزار468مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے ہے۔

کورونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں برازیل 2کروڑ17لاکھ 29ہزار763 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

عالمی ادارےولڈ و میٹر  کے مطابق  برطانیہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد 88لاکھ14ہزار735 ، روس میں 81لاکھ 12ہزار999 ، ترکی میں 78لاکھ51ہزار775 اور فرانس میں 72لاکھ 26ہزار 974 تک پہنچ گئی ہے۔

تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق  ایران میں مصدقہ کیسز کی تعداد 58لاکھ 60ہزار 844 اور ارجنٹائن میں مصدقہ کیسز کی تعداد 52لاکھ80ہزار358 تک پہنچ گئی ہے۔

 دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن نے پاکستان میں کورونا وبا کی صورتحال کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں، جس کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے 42 ہزار 95 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 698 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 9 مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں۔