ڈالرکی اونچی اڑان کا سلسلہ نہ تھم سکا، پاکستانی روپیہ مزید گرگیا

761

کراچی:ڈالرکی اونچی اڑان کا سلسلہ نہ تھم سکا اور ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ مزید گرگیا ہے، ڈالر نے نئے ہفتے کے پہلے روز نئے ریکارڈ بنائے ہیں،انٹربینک میں ڈالرکی قدر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 174 روپے 43 پیسے پر پہنچ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 43 پیسے مہنگا ہوا ہے، اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرکی قدر میں ایک روپیہ 20 پیسے اضافہ ہوا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر 175 روپے 50 پیسے ہے۔

مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پہلی مرتبہ روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر175روپے کی ریکارڈ سطح سے تجاوز کر چکی ہے، فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستانی روپیہ بدترین گراوٹ کا شکار ہے۔