‘غیرقانونی آباد لوگوں کو فوری ہٹانے پر معذرت کر لی’

456

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں ہدایت کی گئی غیرقانونی طور پر آباد لوگوں کو جگہوں سے ہٹایا جائےلیکن ہم نے لوگوں کو ان کی جگہوں سے فوری طور پر ہٹانےسے معذرت کی۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرادعلی شاہ نے کہا کہ عدالت کو آگاہ کیا  آج انہیں ایک جگہ سے ہٹائیں  گے تو وہ دوسری جگہ آباد ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بلایا تھا اپنا موقف پیش کرنے حاضر ہوا عدالت کو آگاہ کیا ہے کہ افسران اور فنڈز کی کمی ہے عدالت جو بھی ہدایت دے گی عمل کروائیں گے ۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اورنگی، گجر نالہ متاثرین کی بحالی کے لیے پروگرام تشکیل دے دیا متاثرین  کی بحالی کے لیے زمین کی نشاندہی کردی ہے 10ارب  روپے کی لاگت سے 2 سال میں رہائشی اسکیم تیار ہوگی ، عدالت میں ہم  نے اپنا موقف پیش کیا  بحریہ ٹاون کا پیسہ سندھ حکومت کو ملنا چاہیے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے آج سپریم کورٹ کو  صورتحال سے آگاہ کیا، سندھ  میں ہر کا م  ایک نظام کے   تحت ہوتاہے  افسران کی تعیناتی اور تبادلے قانون کے مطابق ہوتے ہیں ڈی جی کے ڈی اے کی تعیناتی بھی قانون کے تحت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر   بحالی کا کام کریں گی،وزیراعلیٰ سندھ  نے ایک ارب روپے منظور کیے خرم شیر زمان صرف باتیں اور سیاست کرنا جانتے ہیں نسلہ ٹاور پر جو عدالت کا فیصلہ آئے گا اس پر عمل کیا جائے گا،ماضی میں یہاں کیا کچھ ہوتا رہا ہے اس پر کچھ کہنا نہیں چاہتا کراچی   کو تجاوزات سے صاف کرنے کی ضرورت ہےجب بھی عدالت  نے بلایا ہم حاضر ہوئے۔