کورونا ویکسین کی 66 لاکھ ڈوز پاکستان پہنچ گئیں

385
فائل فوٹو

کورونا ویکسین کی 66 لاکھ ڈوز اسلام آباد لائی گئی ہیں یہ کھیپ گزشتہ روز اسلام آباد منتقل کی گئیں۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق کورونا ویکسین چین اور امریکا سے پاکستان منتقل کی گئی، چین سے سائینو ویک ویکسین کی 30 لاکھ ڈوز لائی گئیں۔

سائینوویک ڈوز چینی حکومت کا پاکستان کو تحفہ ہے جب کہ کوویکس سے 36 لاکھ کورونا ویکسین ڈوز کی کھیپ موصول ہوئی ہیں۔ کوویکس کی جانب سے پاکستان کو فائزر ویکسین فراہم کی گئی۔ وویکس کی ویکسین کھیپ غیر ملکی ایئرلائن سے اسلام آباد پہنچائی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 66لاکھ کورونا ویکسین ڈوز ای پی آئی کے مرکزی ویئر ہاوس منتقل کی گئی ہے فائزر، کورونا ویک ویکسین صوبوں کو حسب ضرورت فراہم ہو گی۔

وفاقی حکومت صوبوں سے کورونا ویکسین کی ڈیمانڈ لسٹ طلب کرے گی۔ اب تک 14کروڑ سے زائد کورونا ویکسین ڈوز پاکستان لائی جا چکی ہیں۔