سول اسپتا ل کو جدید مشینری سے استوار کررہے ہیں،عبدالستار جتوئی

309

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) میڈیکل سپرنٹنڈنٹ لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد/ جامشورو ڈاکٹر محمد صدیق پہوڑاور ڈائریکٹر ایڈمن عبدالستار جتوئی نے کہا ہے کہ ہم سول اسپتال حیدرآبادو جامشورو کو جدید مشینری اور اسپتالوں کے بین الاقوامی تقاضوں کے مطابق استوار کر رہے ہیں اور مر یضو ں کے بہتر علاج و معا لجہ ،ملازمین کی ڈ یو ٹیا ں اچھے نظم و نسق کے ساتھ ادائیگی کو مثا لی بنا نے کیلیے کو شا ں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریڈیو لوجی ڈیپارٹمنٹ کو وسیع کرتے ہوئے سول اسپتال حیدرآباد کی او پی ڈی میں مزید جدید ایکسرے مشین ،الٹراساؤنڈ اور نیوروسرجری ونیورو میڈیسن کی تزئین و آرائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر AMS او پی ڈی ڈاکٹر مجیب الرحمن کلوڑ،AMSپیر امیڈیکل ڈاکٹر شوکت علی لاکھو،AMS ٹریننگ ڈاکٹر محمود خان اور دیگر افسران سمیت سول سوسائٹی اور مختلف سیاسی و سماجی جماعتوں کے عہدیداران بھی موجود تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنی ذمے داریوں اور خدمت انسانیت کے جذبہ کے تحت شب و روز ٹیم ورک کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اسپتال کے تمام شعبہ جات کو اپ گریڈ کرتے ہوئے نئی اور جدید مشینیں نصب کی جارہی ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر اسپتال کے ہر شعبے میں جدید مشینیں پہنچ رہی ہے اور مزید جدید مشینیں جلد ہی پہنچ جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح تمام شعبہ جات کی عمارتوں میں بھی تزئین و آرائش کا کام کیا جا رہا ہے جہاں غریب مریضوں کو جدید مشینری کے ذریعے علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جبکہ حیدرآباد ضلع اور دیگر15 اضلاع سمیت بلوچستان سے بھی اپنے علاج کے لیے مریض یہاں پہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسپتا ل کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ اسپتال میں آنے والے تمام مریضو ں کو انجکشن ،ادویا ت اور دیگر علاج ومعالجہ کی سہولیات محکمہ صحت کی ہدایات کے مطا بق فراہم کر ر ہے ہیں۔