ٹنڈومحمد خان،پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی ،11 گرفتار

217

ٹنڈومحمدخان (نمائندہ جسارت)ایس ایس پی عابد بلوچ کے احکامات ، منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ، 11 ملزمان گرفتار ، 1545 گرام چرس ،5100 مین پوریاں ، 20 لیٹر دیسی شراب ، 450 گٹکے برآمد ، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ا یس پی عابد بلوچ کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے سٹی پولیس اسٹیشن ٹنڈومحمدخان کے ایس ایچ او فہیم فتح نے دوران گشت میر منور کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک چرس فروش ملزم علی حسن بھٹی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 500 گرام چرس برآمد کرکے سٹی پولیس اسٹیشن میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی فہیم فتح نے دوران گشت نزدیک آبڑی شاخ لاکھاٹ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک چرس فروش ملزم غلام علی چانڈیو کوگرفتارکرکے سس کے قبضے سے 1035 گرام چرس برآمد کرتے ہوئے تھانہ سٹی ٹنڈومحمدخان پر منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ایس ایچ او تھانہ سٹی فہیم فتح نے دوران گشت دو الگ الگ کارروائیاں کرتے ہوئے دو مین پوری سپلائر ملزم محمد عثمان تالپور ، ممتاز زؤر کو گرفتار کرکے ، ا ن کے قبضے سے 2500 تیار شدہ مین پوریاں برآمد ، تھانہ سٹی ٹنڈومحمدخان پر منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ ایس ایچ او ٹنڈو غلام حیدر کی دوران گشت نزدیک رین واہ موری پر کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروش ملزم غلام علی شیخ ، حسن ہاجانو کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 500 مین پوریاں اور 20 لیٹر دیسی شراب برآمد کرکے ٹنڈو غلام حیدر پر منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ، ایس ایچ او تھانہ آبادگار کا اپنے تھانے کے حدود میں دوران گشت کارروائی ، ایک چرس فرو ش ملزم علی محمد خاصخیلی کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کے قبضے سے 110 گرام چرس برآمد کرتے ہوئے تھانہ آبادگار پر منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ، پولیس اسٹیشن شیخ بھرکیو کے ایس ایچ او کی منشیات فرشوں کیخلا ف دو الگ الگ کارروائیاں ، دوران گشت محمد خان شاخ جلال موری روڈ پر کارروائیاں کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں کالو عالمانی اور علی اکبر تھیم کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے 1100 مین پوریاں برآمد کرتے ہوئے تھانہ شیخ بھرکیو میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ، پولیس اسٹیشن مویا کے ایس ایچ او نے دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے ایک گٹکا سپلائر نذر محمد رند کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے 450 گٹکے برآمد کرتے ہوئے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ، ایس ایچ او تھانہ شیخ بھرکیو کے ایس ایچ او کی دوران گشت جتوئی والا روڈ بھائی خان بھٹا پر کارروائی ، ایک مین پوری سپلائر ملزم اصغر علی درس کو گرفتار کرکے اس قبضے سے 1000 مین پوریاں برآمد کرتے ہوئے ، تھانہ سٹی شیخ بھرکیو پر منشیا ت ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔