عمرکوٹ،غریب کسانوں کو اچھے نسل کے بیل دینے کا پروگرام

265

عمرکوٹ (نمائندہ جسارت) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے مشن کے تحت حکومت سندھ کے محکمہ لائیو اسٹاک کی نگرانی میں غریب کسانوں کے معاشی حالات بہتر کرنے کے لیے ان کو نج نسل کے بیل دینے کا پروگرام بنایا گیا ہے، جس کے تحت وہ اپنے جانوروں کی نسلیں بچا سکتے ہے اور اپنی زندگی میں معاشی تبدیلی بھی لا سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ فشریز سندھ عبدالباری خان پتافی نے ضلعی عمرکوٹ ضلع کے تعلقہ کنری مین قائم لائیو اسٹاک کے کیٹل فارم نبی سر روڈ میں منعقد جانوروں کی افزائش نسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں جانوروں کی اصل نسلوں کی حفاظت کے لیے سندھ کے مالوند کو اپنے مویشیوں کے لیے اصل نسل کے بیل پالنے چاہیں تاکہ وہ اپنے جانوروں کی نسلوں کو بچا سکیں ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیو اسٹاک سندھ غریب کسانوں اور مویشیوں کو پالنا کرنے والے مالوند لوگوں کو اپنے ایک پروجیکٹ پر خالص سماجی تحفظ پروگرام کے نام سے مویشیوں کی افزائش فراہم کر رہا ہے، جس کی مدد سے آپ اپنے مویشیوں کی نسل کو بچا سکتے ہیں اور اپنے آپ کو معاشی طور پر مضبوط کر سکتے ہیں۔اس موقع پر غریب کسانوں اور مالداروں کو ایک نسل کے بیل دیے گئے۔اس موقع پر سیکرٹری لائیو اسٹاک اینڈ فشریز قاضی اعجاز احمد مہیسر اور ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک ڈاکٹر نذیر حسین نے بھی خطاب کیا۔