ٹنڈومحمد خان ، نادرا رجسٹریشن سینٹر عوام کیلیے عذاب بن گیا

307

ٹنڈومحمدخان (نمائندہ جسارت) نادرا رجسٹریشن سینٹر عوام کیلیے عذاب بن گیا ، شناختی کارڈ بنانے والے مرد و خواتین کئی کئی گھنٹے قطاروں میں لگنے کے باوجود بھی شناختی کارڈ بنانے سے محروم ، عملہ مختلف بہانے بنا کر عوام کو پریشان کرنے میں مصروف ،شہریوں کا ایم این اے سید نوید قمر ، ایم پی اے سید اعجازشاہ بخاری ، ڈپٹی کمشنر یاسر بھٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق نادرا رجسٹریشن سینٹر ٹنڈومحمدخان عوام کیلیے عذاب بن گیا ہے ، نادرا کا عملہ صبح 10 بجے سے ہی ٹوکن ختم ہونے کا بہانا بنا کر لوگوں کو واپس روانا کردیتا ہے ، جس کے باعث دور دراز علاقوں سے آنے والے رہائشی مرد و خواتین سخت پریشانی سے دو چار ہیں ، جبکہ ٹوکن جاری کرنے اور کئی کئی گھنٹے قطاروں میں کھڑے ہونے کے بعد بھی نادراکا عملہ کاغذات مکمل نہ ہونے کا بہانا بنا کر مر د و خواتین کو واپس روانۃ کردیتا ہے ،کئی میل کا سفر طے کر کے ٹنڈومحمدخان نادرا آفس پہنچنے والے مرد و خواتین ذہنی اذیت سے دو چار ہیں،نادرا کے عملے کا سینٹر پہنچنے والے مرد و خواتین سے رویہ بھی نامناسب ہے ، ٹنڈومحمدخان کے سیاسی و سماجی حلقوں نے ایم این اے سید نوید قمر ، ایم پی اے سید اعجاز شاہ بخاری اور ڈپٹی کمشنر یاسر بھٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ نادرا آفس ٹنڈومحمدخان کے عملے کے ناروا سلوک اور صبح 10 بجے ہی ٹوکن ختم ہوجانے کا نوٹس لیتے ہوئے عملے کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔