اندرون سندھ صحافیوں تشدد ہونا باعث تشویش ہے

192

ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت) ٹنڈوآدم جرنلسٹ پریس کلب کراچی کے وفد کی ٹنڈوآدم آمد صحافی اورسماجی شخصیات سے ملاقات ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی جرنلسٹ پریس کلب اورجرنلسٹ ہیومن ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر محمد اکرم بھٹی کی سربراہی میں ٹنڈوآدم آمد سینئر صحافی وسوشل ورکر رانامختارصحافی رانامحمدسلیمان،عمران راجپوت مبارک شیخ راؤ تسلیم، قیام الدین خان اوردیگرسے ملاقات کی ۔اس موقع مسرت میاں عبدالمتین، اکبر علی، اقراضیا ، شمیم اختراوردیگربھی ہمراہ تھے۔ رانا مختار اوردیگرنے آنے والے مہمانوں کا شاندارا ستقبال کیااور پھولوں کے ہارپہنائے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اندرون سندھ میں صحافیوں پر تشدد اورجعلی مقدمات کے واقعات ہونا باعث تشویش ہیں ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے آزادی صحافت کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا صحافی معاشرے کا اہم ستون ہے اور حقیقی طورپرعوام کا نمائندہ ہوتا ہے جوکہ ہرمشکل وقت میں عوام کی آوازحکام بالا اور اعلی ایوانوں تک پہنچاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحافی اتحادوقت کی ضرورت ہے کہیں بھی کسی صحافی سے ناانصافی اور زیادتی ہوگی توہم ایک آوازہواس کے ساتھ کھڑے ہیں رانامختار اوررانامحمد سلیمان اوردیگرنے یقین دلایا کہ صحافی کے حقوق کی اس جنگ میں ہم ان کے ساتھ ہیں۔