جدہ: سردار وقاص عنایت اللہ کے چچا کے انتقال پر تعزیتی ریفرنس

312

مسلم لیگ ن آزاد کشمیر (سعودی عرب) کے رہنما راجا شمروز اور رہنما پیپلز پارٹی آزادکشمیر (سعودی عرب) سردار مہتاب سرور نے پی وائی او گلف کے رہنما و جموں کشمیر کمیونٹی اوورسیز کے سینئر وائس چیئرمین سردار وقاص عنایت اللہ کے چچا کی یاد میں تعزیتی ریفرنس اور دعا کی نشست کا اہتمام کیا، جس میں پاکستان اور آزادکشمیر کی سیاسی، سماجی مذہبی و فلاحی تنظیموں کے رہنماؤں اور کارکنان نے شرکت کی۔
شرکا نے سردار وقاص عنایت اللہ سے ان کے چچا کی وفات پر دکھ کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ آخر میں مسلم کانفرنس سعودی عرب کے صدر سردار اشفاق خان نے تعزیتی ریفرنس میں آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔