دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں‘ اہالیان ریاض

257

سعودی دارلحکومت ریاض میں اہالیان ریاض کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا،جس میں کہا گیا کہ جس طرح دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں، اسی طرح دہشت گردی کو کسی ایک قوم کے ساتھ جوڑنا بھی مناسب نہیں ہے۔ وزیراعظم عمران خان ملکی اکائیوں کے درمیان تعلقات کو خراب کر رہے ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سعودی عرب کے صدر ڈاکٹر سید مزمل شاہ نے کہا کہ پختون ایک محب وطن قوم ہے جس نے ملک وقوم کی خاطر نمایاں قربانیاں دی ہیں مگر وزیراعظم عمران خان نے اپنے انٹرویومیں پختونوں کے حوالے سے جو بیان دیاہے اس سے تمام پختونوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پختونوں کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔ پریس کانفرنس سے دیگر شرکا خالد اکرم رانا، احسن عباسی، ممتاز خان، قاضی اسحاق میمن، اقبال ودود، حنیف بابر، ممتاز خان اور دیگر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو اپنا بیان واپس لینا چاہیے اور تمام اکائیوں کو باہم مضبوط و متحد بنانے کے اقدامات کرنے چاہییں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں پاکستان کئی مسائل سے دوچار ہو چکاہے۔ لہٰذ بہتر یہی ہے کہ عمران خان اقتدار چھوڑ کر ملک کو آگے بڑھنے دیں۔