ویسٹرن پراونس کرکٹ ایسوسی ایشن کے تحت تقریب تقسیم انعامات

255

عروس البحر جدہ میں شائقین کرکٹ کی سب بڑی اورمقبول تنظیم ویسٹرن پراونس کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈبلیو پی سی اے) نے مختلف سطح کے 4 فائنلز کی تقریب تقسیم انعامات منعقد کی، جس کے مہمانِ خصوصی نیسما کمپنی کے عبداللہ صوفیانی تھے۔ محمد اقبال اور ولید المحسن اعزازی مہمان تھے۔ تقریب میں مختلف کلبوں، اسپانسرز، میڈیا اور شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سعودی عربین کرکٹ فیڈریشن (ایس اے سی ایف) کی نمائندگی محمد افتخار حسین اور صادق الاسلام نے کی۔ اے ای سی کی عبدالوہاب، ڈاکٹر معروف اوراکبرغوری نے این سی ایم سی کی۔ خورشید ظفر، الیاس مصطفیٰ ، سہیل شاہ اور خلیل داؤد نے ڈبلیو پی سی اے کی ، خلیل قاضی انٹرنیشنل امپائراور میڈیا کی قیادت سید مسرت خلیل نے کی۔ ڈبلیو پی سی اے کے میڈیا انچارج ڈاکٹر سید ضیا الدین نے مہمانوں کوخوش آمدید کہا اورتقریب کی نظامت کےفرائض بھی انجام دیے۔ انہوں نے پاک اوورسیزمیڈیا فورم شعیب الطاف، حافظ سواتی اور دیگر کا شکریہ ادا کیا۔
تقریب کا آغاز حافظ جعفر نے قرآن پاک کی تلاوت سے کیا۔ عبداللہ صوفیانی نے اپنےخطاب میں کہا کہ مجھے خوشی ہوئی کہ ڈبلیو پی سی اے نے نسما کو پریمیئر لیگ اسپانسر کرنے کا موقع دیا۔ انہوں نے کرکٹ کی ترقی وترویج کے لیے سعودی عریبین کرکٹ فیڈریشن اور ڈبلیو پی سی اے کی کوششوں کی تعریف کی اور پریمیئر ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم زولٹیک کے کپتان عمیرعلی خان کو ونراور نیسما کے کپتان کورنرزاپ ٹرافیاں دیں۔
اقبال خان، ولید المحسن، محمد افتخار حسین، صادق الاسلام، عبدالوہاب، ڈاکٹرمعروف، اکبرغوری، خورشید ظفر، خلیل قاضی اورسید مسرت خلیل نے دیگرونر، رنرزاپ اور بہترین انفرادی کھیل کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں ٹرافیاں، انعانات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔