ٹیم سعودی کے اعزازمیں عشائیہ

238

آئی سی سی ورلڈ ٹی20 ورلڈ کپ ایشین اے کوالیفائر میں حصہ لینے والی ٹیم سعودی، کوچز اور انتظامی عملے کے اعزاز میں سعودی عربین کرکٹ فیڈریشن (ایس اے سی ایف) کے چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل، بورڈ ممبرز محمد العسیٰ، دلال المطلق اور چیف ایگزیکٹو طارق صالح سگا نے عشائیے کا اہتمام کیا۔ ٹیم سعودی گزشتہ دنوں ریاض سے قطر کے درالحکومت دوحا روانہ ہو چکی ہے، جہاں اس کا پہلا میچ مالدیپ کے ساتھ ہوا، دوسرا میچ آج 25 اکتوبر کو کویت کے ساتھ ہوگا جبکہ تیسرا 27 اکتوبر کو قطر اور چوتھا میچ 28 اکتوبر کو بحران کے ساتھ ہوگا۔ ٹیم سعودی کے کوچ محمد کبیرخان ہیں۔