حکومت کی کارکردگی سے پیپلز لیبر بیورو کے رہنما مطمئن

191

وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ کی جانب سے حکومتی فیصلہ کے مطابق تمام سرکاری اور پرائیویٹ اداروں میں ماہانہ کم از کم تنخواہ کی ملازمین کو ادائیگی کے لئے سخت اقدامات اْٹھانے کے فیصلہ کا زبردست خیرمقدم کرتے ہوئے پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر سینئر مزدور رہنما حبیب الدین جنیدی، سینئر نائب صدر لعل بخش کلہوڑو، جنرل سیکرٹری سیّد فیاض علی شاہ اور انفارمیشن سیکرٹری سلیم سومرو نے کہا کہ اس کے نتیجہ میں غریب محنت کش تھوڑا بہت سْکھ کا سانس لے سکیں گے۔ ایک مشترکہ بیان میں مزدور رہنماؤں نے کہاکہ ایسا پاکستان میں پہلی مرتبہ ہورہا ہے کہ کسی صوبائی حکومت نے ملک بھر میں کسی بھی صوبہ سے زائد مزدوروں کی سب سے زیادہ تنخواہ مقرر کی ہو اور اْس پر سختی سے اطلاق کے لئے وزیراعلی خود میدانِ عمل میں آیا ہو اور قانون کے اطلاق کے لئے بھرپور قدم اْٹھانے کا اعلان کرے۔ بیان میں سینئر مزدور رہنماؤں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری،صوبائی صدر نثار احمد کھوڑو اور صوبائی وزیر محنت سعید غنی کا شکریہ ادا کیا کہ اْن کی کاوشوں اور رہنمائی کی بدولت یہ تاریخی کام ممکن ہوسکا۔