رہنمائوں کا ڈاکٹر قدیر کو خراج تحسینNLFـ

136

نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر سید نظام الدین شاہ ،نائب صدر عبد الجبار سومرو، سیکرٹری جنرل شکیل احمد شیخ، انفارمیشن سیکرٹری محمد احسن شیخ، حیدرآباد زون کے جنرل سیکرٹری اعجاز حسین اور دیگر نے عظیم ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان کے انتقال کو امت مسلمہ کے لیے ایک بڑا اور ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔ ان رہنمائوں نے کہا کہ پاکستان کو دنیا کی واحد اسلامی ایٹمی قوت بنانے کا سہرا ڈاکٹر عبد القدیر خان کے سر ہے انہوں نے نا مساعد حالات کے باوجود پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کا جو خواب دیکھا تھا اس کو حقیقت کا روپ بھی دیا آج پاکستانی قوم سکون کی نیند سوتی ہے اور دشمن کسی کارروائی سے پہلے بار بار سوچتا ہے تو اس کی واحد وجہ پاکستان کا ایٹمی قوت ہونا ہے ان رہنمائوں نے ڈاکٹر عبد القدیر خان کی مغفرت، بلندی درجات اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کے ساتھ رب کائنات سے دعا کی ہے کہ وہ امت مسلمہ کو ڈاکٹر عبد القدیر خان کا نعم البدل عطا فرمائے ۔