ایکسائیڈ بیٹری یونین کو تسلیم کیا جائے

162

نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدرنظام الدین شاہ اورجنرل سیکرٹری شکیل احمد نے ایکسائیڈ بیٹری انتظامیہ کی جانب سے ایکسائیڈ بیٹری ایمپلائز یونین CBA کے خلاف غیر قانونی انتقامی کارروائیوں کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونین نے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا ہے اس پر مذاکرات کرنے کے بجائے غنڈوں کی مدد سے فیکٹری کا ماحول خراب کیا جارہا ہے اور یونین کے عہدیداران کو ہراساں کیا جارہا ہے جس سے فیکٹری میں سنگین حالات پیدا ہوگئے ہیں۔ کسی بھی وقت صنعتی ماحول کسی بڑے حادثہ کا شکار ہوسکتا ہے اس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ کی ہوگی۔ NLF سندھ کے عہدیداران نے کہا کہ انتظامیہ اپنے ان اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہیں آئی تو ان کے خلاف بھرپور آواز بلند کی جائے گی۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ انتظامیہ فوری طور پر ایکسائیڈ بیٹری ایمپلائز یونین CBA کے عہدیداران کے خلاف شوکاز واپس لے اور اپنے غنڈوں کو لگام دیں اور فوری طور پر چارٹر آف ڈیمانڈ منظور کرے۔ بصورت دیگر فیکٹری انتظامیہ حالات کے خراب ہونے کی خود ذمہ دار ہوگی۔