مختصر خبریں

182

سندھ ہائی کورٹ نے کم از کم اجرت 25 ہزار روپے پر مالکان کے اعتراضات مسترد کرنے پر ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان سپریم کورٹ جائے گی۔ انڈسٹری آل کا ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل پر دو روزہ تربیتی پروگرام آج سے ملتان میں شروع ہوگا۔ IFFCO کے مزدور رہنما عدالتی امور کے لیے NIRC اسلام آباد گئے ہوئے ہیں۔ ریلوے ورکرز یونین کا اجلاس منظور رضی کی
صدارت میں کراچی میں منعقد ہوا۔ پریم یونین کراچی کے رہنما ملک عثمان علیل ہیں۔ سیسی کے ڈائریکٹر حبیب اللہ خان کے بیٹے اور بیٹی کی شادی میں احباب نے شرکت کرکے انہیں مبارک باد دی۔ ویب کوپ کے بانی اور سابق چیئرمین احسان اللہ خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ویب کوپ کا مقصد پرامن صنعتی ماحول فراہم کرنا تھا۔ ریلوے محنت کش یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری مرزا صدیق بیگ کے انتقال پر احباب نے دعائے مغفرت کی ہے۔