سندھ لیبر فیڈریشن کی سرگرمی

215

سندھ لیبر فیڈریشن نے حکومت سندھ کی مقرر کردہ کم از کم ماہانہ اجرت (غیر ہنر مند مزدور) کو ادائیگی کے حوالے سے سندھ کے مزدوروں کی آگاہی کے لیے انفارمیشن سیل محمد عادل خان کی نگرانی میں قائم کیا ہے اور اس ضمن میں ایک پروفورما تشکیل دیا ہے کہ جن فیکٹریوں و تجارتی اداروں میں مالکان کم از کم اجرت نہیں دے رہے ہیں وہ ان کی نشاندہی اور دیگر متعلقہ معلومات اس پروفورما کے ذریعے SLF کو ارسال کریں۔ تا کہ ان تمام اداروں کی مکمل فہرست ترتیب دے کر وزیراعلیٰ سندھ اور لیبر منسٹر سندھ کے سیکرٹریٹ کو یہ فہرست ارسال کی جائے اور نادہندہ اداروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور کم از کم ماہانہ اجرت 25 ہزار روپے کی ادائیگی کو ممکن بنایا جاسکے۔ مذکورہ پروفورما بذریعہ سوشل میڈیا مزدوروں کی آگاہی کے لیے مشتہر کردیا گیا ہے۔