لیاقت آباد بلاک 6میں سیوریج لائن بند ہونے سے مکین پریشان

244

کراچی ( پ ر) لیاقت آباد بلاک 6نمبر حنفیہ محمدی مسجد کے علاقے میں سیوریج لائن بندہونے سے گندا پانی علاقے کے گھروںمیں داخل ہوگیاہے۔مکینوں کاکہناہے کہ کراچی واٹر اینڈسیوریج بورڈ کے شکایتی دفتر واقع لیاقت آباد نمبر 10پرتحریری شکایت تقریباًدوہفتے قبل درج کرائی تھی جس کاڈائری نمبر 2020ہے اس کے بعد روزانہ یاددہانی کے باوجود عملہ مسئلہ حل نہیں کررہاہے اورٹال مٹول حیلے بہانوںسے کام لیاجارہاہے۔مکینوںنے صوبائی وزیربلدیات اورایم ڈی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے مطالبہ کیاہے کہ فوری طورپر سیوریج لائن کی صفائی کرائی جائے اور متعلقہ حکام اورانتظامیہ کے خلا ف سخت دیبی کارروائی کی جائے۔