۔4 لاشیں بر آمد ، حادثات ٹریفک میں 4 افراد جاں بحق

269

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر میں ہونے والے مختلف حادثات و واقعات میں8 افراد جاں بحق اور2 زخمی ہوگئے، ناردرن بائی پاس پر کار اور ٹرالر کے تصادم میں زخمی اور جاں بحق افراد شادی کی تقریب میں جا رہے تھے،زخمیوں میں ایک پولیس کانسٹیبل بھی شامل ہے ،تفصیلات کے مطابق کالا پل جمہوریہ اسکول کے قریب نامعلوم گاڑی کی زد میںآکر 25سالہ وحید ولد عبدالحمید جاں بحق ہوگیا کراچی میں ناردرن بائی پاس پر پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق ناردرن بائی پاس پر ٹرالر اور کار میں تصادم میں 2 افراد جاں بحق جبکہ پولیس اہلکار سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے۔زخمی اور جاں بحق افراد شادی کی تقریب میں جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے۔مائی کلاچی روڈ پر ریلوے پھاٹک کے قریب تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آکر25سالہ رفیق جاںبحق ہوگیا،لانڈھی 6 نمبر خواجہ چورنگی کے قریب روڈ کے کنارے سے ایک 50سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ۔گلستان جوہر بلاک 17میں واقع نعمان گرین سٹی فلیٹ سے45 سالہ جمال ولد ڈاکٹر زاہد قریشی کی کئی روز پرانی لاش برآمد ہوئی۔ شریف آباد اماں ہوٹل کے قریب واقع النصیر فلیٹ میں رہائش پذیر 55 سالہ اسماء زوجہ شفیق ،لیاقت آباد 10 نمبر سریا کٹ غوثیہ پکوان سینٹر کے قریب سے 32 سالہ شاہ نوازخان ولد بابرخان کی لاش برآمد ہوئی ۔ لیاقت آباد پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی،پولیس کے مطابق واقعہ کی مزید تفتیش پوسٹنمارٹم رپورٹ آنے کے بعد کی جائے گی ۔لیاری چاکیواڑا کوئلہ گودام کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 20 سالہ الیاس عباسی ولد گل زرین زخمی ہوگیا جس کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کردیاگیاجہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔